ممبئی (آئی این پی ) بالی وڈ کے ایکشن اسٹار اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز فلم ’ہاؤس فل 3‘ نے ریلیز کے 2 روز کے اندر اندر 31 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کما کر بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ فلم ’ہاؤس فل 3‘ میں اکشے کمار کے ہمراہ جیکولین فرنینڈز، ریتیش دیشمکھ، نرگس فخری، ابھیشیک بچن اور لیزا ہیڈن نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کو ہندوستان کی 3 ہزار 700 اسکرینز پر جبکہ دوسرے ممالک میں 670 اسکرینز پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ ہندوستانی تجزیہ نگار ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس فلم کی کمائی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔ آدرش کے مطابق فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی روز 15 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کمائے جبکہ دوسرے روز فلم نے 16 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کی کمائی کی۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’فین‘ اس سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم ثابت ہوئی تھی جس نے ریلیز کے پہلے روز 19 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کا منافع کیا تھا جس کے بعد اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 3‘ دوسرے نمبر پر آچکی ہے۔ اس سے قبل اکشے کمار کی فلم ’ایئر لفٹ‘ دوسرے نمبر پر موجود تھی جس نے ریلیز کے پہلے روز 12 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کمائے تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فلم ’ہاؤس فل‘ اور ‘ہاؤس فل 2’ نے بھی باکس آفس پر اچھی کمائی حاصل کی تھی۔
فلم ’ہاؤس فل 3‘ نے 2 روز میں 31 کروڑ روپے سے زائد کما کر کامیابی حاصل کرلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
وراثت
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی



















































