لاہور( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستانی فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواستوں کیس سماعت ، پنجاب حکومت نے فلم کی نمائش پر پابندی نہیں لگائی ، سرکاری وکیل نے جواب جمع کروا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور مقامی شہری منیر احمد کی ایک ہی نوعیت کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔ کارروائی کے دوران درخواست گزار کے وکلاء اظہر صدیق اور شیراز ذکاء نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے۔ وکلاء نے بتایا کہ فلم میں کوئی ایسی چیز نہیں دکھائی دی جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہو۔ وکلاء نے استدعا کی کہ فلم پر عائد پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیعہ خالد پیش ہوئیں۔ سرکاری وکیل نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے فلم کی نمائش پر کوئی پابندی نہیں لگائی ، عدالت نے پنجاب حکومت کا جواب آنے کے بعد وفاقی حکومت کے وکیل کو فوری طلب کرلیا۔
فلم “مالک” کی نمائش پر پابندی با رے حکو مت نے کچھ اور ہی کہہ دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی



















































