جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

آگئی وہ خبر جس کا سب کو انتظا ر تھا ! ہا ئی کور ٹ نے ایان علی بارے حکم جا ری کر دیا

datetime 2  جون‬‮  2016 |

کراچی(آن لائن)ماڈل گرل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ ایان علی نے عدالتی فیصلے کے بعد دوبارہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بعد نام ای سی ایل میں شامل کرکے توہین عدالت کی ہے۔ اس لئے متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرکے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ حکومت نے اس درخواست کے جواب میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا تھا لیکن نادہندہ ہونے کے باعث ان کا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا اور فیصلہ سناتے ہوئے ماڈل گرل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ وزارت داخلہ یا متعلقہ ادارے چاہیں تو عدالتی فیصلے کے خلاف 7 روز مین سپریم کورٹ رجوع کرسکتے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…