ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکاروں کے لیے باہرممالک آنا جانا ایک عام سی بات ہے جہاں وہ کبھی شوٹنگ کی غرض سے باہر جاتے ہیں تو کبھی اپنی روٹین سے تنگ آکر تبدیلی کی غرض سے باہرممالک چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں لیکن کبھی کبھی جلدی جلدی کیے جانے والے دورے اداکاروں کو بھاری بھی پڑجاتے ہیں اور کترینہ کیف کے ساتھ بھی ہوا ہے جنہیں مختلف ممالک کے دوروں کے بعد اسپتال کا رخ کرنا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کچھ روز قبل اپنی آنے والی فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ کے سلسلے میں مراکش گئیں جہاں انہوں نے فلم کی عکسبندی کے علاوہ خوب سیر سپاٹے بھی کئے، اس کے بعد وہ وہیں سے برطانیہ جاپہنچی جہاں انہوں نے کچھ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارا لیکن جیسے ہی وہ ممبئی واپس ہہنچیں انہیں بیماریوں نے آگھیرا۔کترینہ کیف کی حالت اتنی بگڑی کہ انہیں ممبئی کے ایک اسپتال جانا پڑگیا، لوگوں اور میڈیا کی بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لیے انہوں نے نا صرف اپنی آمد کو خفیہ رکھا بلکہ اسپتال کا عقبی دروازہ بھی استعمال کیا تاکہ کسی کی نظر ان پر نہ پڑے لیکن وہ میڈیا ہی کیا جسے بالی ووڈ کی باربی ڈول کی آمد ورفت کا پتہ نہ چل سکے۔ اسپتال کے میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا 45 منٹ تک چیک اپ کیا اور ضروری ادویات بھی تجویز کیں۔کترینہ کیف کی بیماری کا مکمل طور پر پتہ تو نہ چل سکا لیکن کہا یہ جارہا ہے کہ مراکش میں موسم ان دنوں شدیش گرم ہے جب کہ برطانیہ میں ہلکی پھلکی سردی ہے ، موسم کے اس فرق نے کترینہ کیف کی صحت پر بْرا اثر ڈالا ہے جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ اپنے غیر ملکی دوروں کے دوران کترینہ کیف کو کوئی جذباتی صدمہ پہنچا ہے غیر وجہ کوئی بھی ہو لیکن یہ بات تو طے ہے کہ کترینہ کیف کو غیر ملکی دورے بھاری پڑ گئے ہیں۔
کترینہ کیف کے مداحوں کیلئے بری خبر، ہسپتال منتقل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
تھینک گاڈ
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی



















































