جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی سیاستدانوں پر تنقید رشی کپور کو مہنگی پڑ گئی،کانگریس نے انتہائی قدم اُٹھالیا

datetime 27  مئی‬‮  2016 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی اداکار رشی کپور نے حال ہی میں ملک کے متعدد اداروں اور مقامات کو ہندوستان کے سیاسی خاندانوں نہرو اور گاندھی کے نام سے منسوب کیے جانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر کانگریس نے ایک پبلک ٹوائلٹ کو رشی کپور کے نام سے منسوب کر دیا۔ بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے کارکنوں نے اداکار رشی کپور کی تنقید سے ناراض ہو کر الہ آباد کے ایک ٹوائلٹ کو رشی کپور کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے یوتھ ونگ کے کچھ ارکان نے الہ آباد کے شیوا جی پارک میں واقع ایک پبلک ٹوائلٹ کے باہر ایک پوسٹر لگایا جس میں بیت الخلاء کو رشی کپور کے نام سے منسوب کرتے ہوئے لوگوں کو دعوت دی گئی کہ وہ اسے زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ رشی کپور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اپنی ٹویٹر پر اعتراض کیا تھا کہ ملک کی ہر چیز کو گاندھی خاندان کے نام سے کیوں منسوب کیا جا رہا ہے؟ اداکار نے کہا تھا کہ کیا وہ ہر چیز کو اپنے والد کی جائیداد سمجھتے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…