ممبئی(آئی این پی) دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان رومانیہ کی حسینہ لولیا ونچر کے ساتھ رشتے میں منسلک ہونے کی خبروں میں تیزی آگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق دبنگ خان اور ان گرل فرینڈ نے بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی، جس کے بعد اس اب یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اس سال کے آخر تک دبنگ رومانیہ کی حسینہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔بھارتی ویب سائٹ اسپاٹ بوائے ڈاٹ کام سے سلمان خان کے قریبی دوست نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سلمان خان کی شادی کی تاریخ 27 دسمبر کو طے ہوچکی ہے، یہ سب ان کے خاندان کی خواہش پر طے ہوا ہے کیونکہ سلو کے خاندان والے رواں سال دسمبر میں دو خوشیاں ( سلمان خان کی 51 ویں سالگرہ کے ساتھ ان کی شادی کی خوشی) ایک ساتھ منانا چاہتے ہیں۔