بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

اکشے نے کامیابی کیسے حاصل کی؟اجے دیوگن کا باپ کون تھا؟سلمان خان بولے تو سب کچھ بول پڑے

datetime 13  مئی‬‮  2016 |

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب انہیں فلمی صنعت میں اپنی جگہ قائم رکھنے کے لیے خاص محنت نہیں کرنی پڑتی تاہم بولی وڈ میں دبنگ اداکار کے نام سے پہچانے جانے والے سلمان خان نے اس سوچ کو بالکل غلط قرار دیا ہے۔ہندوستان کی ایک ویب سائٹ بولی وڈ لائف کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان نے بولی وڈ میں اپنا تجربہ، دوسرے اداکاروں سے مقابلہ اور کامیاب حاصل کرنے کے لیے کی جانے والی کوشش کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔سلمان خان کا کہنا تھا ’فلمی صنعت میں اب ہر کسی کے لیے گزارا کرنا بہت مشکل ہے، ایسے بہت سے لوگ نظر آتے ہیں جو کامیاب نہیں ہوسکے لیکن پھر وہ کہتے ہیں ’آپ جانتے ہیں نہ یہاں کیسے کام ہوتا ہے، وہ ایک فلمی گھرانے سے ہیں یا ان کا بوائے فرینڈ سپر اسٹار ہے اور ہمارا کوئی سپورٹ اور گاڈ فادر نہیں۔50 سالہ سلمان نے ایسے اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا کون سا گاڈ فادر تھا؟ شاہ رخ خان کا کون سا گاڈ فادر تھا؟ عامر خان کی سپورٹ کیا تھی؟ اکشے کمار نے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کی، اجے دیوگن ایک فائٹ ماسٹر کا بیٹا تھا، میں ایک لکھاری کا بیٹا ہوں، شاہد کپور بھی ایک اداکار کا بیٹا ہے، کیا بڑے اداکاروں کے بچے کام نہیں کرتے یار؟واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1988 کی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ میں ایک معاون اداکار کے طور پر کیا تھا، اس کے بعد 1989 میں مرکزی کردار میں ان کی پہلی فلم ’میں نے پیار کیا‘ سامنے آئی جس سے سلمان کے کامیاب کیرئیر کا آغاز ہوا۔سلمان کا مزید کہنا تھا کہ کیرئیر کے ہر دور میں کوشش اور جدو جہد کرنا اچھی بات ہے۔ان کا کہنا تھا ’فلم انڈسٹری کسی کی جاگیر نہیں، صرف مداحوں کو اس بات کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ کسی فلم کا ٹکٹ خریدیں یا نہیں، ہمارے لیے انڈسٹری میں قدم رکھنا مشکل تھا اور آج بھی یہاں موجود رہنا اتنا ہی مشکل ہے اور وقت کے ساتھ یہ مزید مشکل ہوگا، لیکن زیادہ مشکل ہونا ہی بہتر ہے اس سے ہم اپنی اداکاری اور اپنے سنیما کو مزید بہتر کر سکیں گے۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…