جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

آنے والے وقت میں پاک بھارت فنکاروں میں تعاون مزید بڑھے گا,علی ظفر

datetime 5  مئی‬‮  2016 |

نئی دہلی(این این آئی) پاکستان کے معروف گلوکار و فنکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان اور ہندوستان کے فنکاروں کے درمیان مزید کئی مشترکہ پروجیکٹس ہوں گے۔بولی وڈ انڈسٹری میں 2010 میں فلم ’تیرے بن لادن‘ سے قدم رکھنے والے علی ظفر، ان دنوں سرحد پار شوٹنگ اور اپنی ہدایت میں بننے والی پہلی پاکستانی فلم ’دیوسائی‘ کی ہدایت کاری میں مصروف ہیں۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ 2008 میں جب وہ ’تیرے بن لادن‘ کی شوٹنگ کے لیے ہندوستان آئے تو دونوں ممالک کے درمیان فنکاروں کا کوئی خاص تبادلہ نہیں ہوتا تھا اور نہ ہی ہندوستانی فلم میں کسی پاکستانی اداکار کو مرکزی کردار دیئے جانے کا تصور تھا۔لیکن اب انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ’تیرے بن لادن‘ کے بعد بدلاو¿ آیا اور انہوں نے اس کے بعد 6 فلموں میں کام کیا، جن میں سے آدھی فلمیں مشہور ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی میں ایک اور فلم میں کام کر رہا ہوں اور آگے بھی فلموں میں کام کرتا رہوں گا، جبکہ ساتھ ہی ساتھ میں پاکستانی فلموں میں بھی کام کر رہا ہوں۔علی ظفر نے کہا کہ ان کے خیال میں مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان فنکاروں کی سطح پر تعاون مزید بڑھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ فنکاروں کی سطح پر عالمی تعاون بڑھ رہا ہے، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا ہولی وڈ فلموں میں کام کر رہی ہیں، دنیا چھوٹی ہوتی جارہی ہے اس لیے فنکاروں کا تیزی سے تبادلہ شاندار بات ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…