لاہور( این این آئی)شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس ‘‘کے ذریعے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کام کے دوران انہوں نے بہت سی چیزیں سیکھیں جن میں سے ایک ڈانس بھی ہے۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ یہ سیکھاہے کہ ڈانس ایسے کرو، جیسے کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا۔حال ہی میں میں نے 2 فلموں ’’بن روئے اور ’’ہو من جہاں‘‘میں ڈانس کیا، لیکن فلم’’ہو من جہاں‘‘میں ڈانسبھارت سے سے واپس آکر کیا، لہٰذاآپ کو پہلی فلم ’’بن روئے‘‘اور ’’ہو من جہاں‘‘کے ڈانس میں بہت زیادہ فرق نظر آئے گا۔ان کا مزید کہنا تھا’’ہو من جہاں ‘‘کا گانا’’شکر ونڈاں رے‘‘ بہت زیادہ مقبول ہوا اور آپ کو میرے ڈانس میں بہت زیادہ فرق نظر آئے گا۔ میں نے کھل کرڈانس کیا اور اس کا کریڈٹ بھارت میں میں میرے کوریوگرافرز، ڈائریکٹر اور شاہ رخ خان کو جاتا ہے، جو مجھے بتاتے رہتے تھے کہ بس ڈانس کرو، بھول جا کہ کون دیکھ رہا ہے۔ماہرہ نے بتایا کہ تھیٹر یا ڈرامہ کے مقابلے میں فلم میں ہمیں اپنی پوری باڈی لینگویج کے ذریعے اظہار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ وہ چھوٹی چھوٹی یا بڑی بڑی چیزیں تھیں جو انہوں نے بھارت میں میں شوٹنگ کے دوران سیکھیں۔فلم ’’رئیس ‘‘رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔
بھارت میں جاکرکیا سیکھا؟ ماہرہ خان بول پڑیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
وراثت
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































