ممبئی (نیوزڈیسک)سلمان خان کا نام ہی بالی وڈ فلم میں کامیابی کی ضمانت ، فلم کا ٹیزر تیس لاکھ سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں- بالی وڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ”سلطان“ نے ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ بنا لیا ، فلم کے ٹیزر کو تیس لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے ۔سلمان خان کا نام ہی بالی وڈ فلم میں کامیابی کی ضمانت ہے، اداکار کی نئی فلم” سلطان “نے ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ بنا لیا، فلم کا ٹیزر تیس لاکھ سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں ۔علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں انوشکا شرما بھی جلوہ گر ہونگی ۔”سلطان“ عید الفطر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔