اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزارت داخلہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مستردکردی، اورجس جہاز کی ٹکٹ ایان کے پاس تھی،وہ اڑان بھرگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈالرگرل کی امیدوں پرپانی پھرگیا عدالتی فرمان پربھی نہ بھرسکی اڑان۔کیونکہ وزیرداخلہ نے جاری نہیں کیا فرمان۔ جی ہاں ایان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مستردکردی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایان علی کووفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی وطن واپسی کاانتظارکرنا ہوگا۔ایان نیبہت کیاانتظار، لیکن سب کچھ ہوگیابیکار ،وزارت داخلہ کے فرمان نے سارے ارمان خاک میں ملا دئیے ایان علی کوپی آئی اے کی پرواز پی کے213 سے دبئی جانا تھا لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے ایان کا بیرون ملک جانے کا خواب خواب ہی ثابت ہوا۔ ایان علی کے وکیل نے وزارت داخلہ کوخط لکھا تھاکہ اگرایان علی دبئی نہ گئیں توانہیں فوٹوسیشنز اور ریکارڈنگز مکمل نہ ہونے کی مدمیں اشتہاری کمپنیوں کوایک کروڑ ڈالرہرجانہ اداکرنا پڑے گا۔