منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

فریحہ پرویز کے شوہر کی خودکشی کی کوشش،واقعہ کارحادثہ نہیں تھا،اصل وجہ سامنے آگئی

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر نعمان جاوید نے چند روز قبل خودکشی کی کوشش کی تاہم صحت یابی کے بعد انہوں نے خودکشی کی کوشش کی وجہ بتادی۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر نعمان جاوید کا کہنا تھا کہ ان کے ہسپتال میں داخل ہونے پر کار حادثے کی افواہیں پھیلائی گئیں لیکن میں کار حادثے میں زخمی نہیں ہوا بلکہ اپنی جان ختم کرنے کے لئے گولیوں کی زائد مقدار کھالی تھی تاکہ خاموشی سے اپنی جان لے سکوں۔ انہوں نے خودکشی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ازدواجی حیثیت برقرار رکھنے سے متعلق فکر مند تھا اور صرف فریحہ پرویز ہی میری خودکشی کی کوشش کی وجہ نہیں بلکہ اس کے علاوہ دیگر مسائل بھی تھے جس کے پیش نظر انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا۔نعمان جاوید نے صحت یابی کے بعد اپنے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنا گلوکاری کا سفر جاری رکھوں گا جس کے لئے پریکٹس شروع کردی اور اس وقت ایک نئی فلم کے پروجیکٹ پر کام کر رہا ہوں۔ انہوں نے اس دعوے کی تردید کی کہ فریحہ پرویز کا خاندان ان سے رقم حاصل کرنے کے لئے کوشش کررہا ہے، امید ہے کہ تمام معاملات خوش اصلوبی سے حل ہوجائیں گے اور اس حوالے سے میں فریحہ کے خاندان کو قائل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔واضح رہے کہ گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید طویل عرصہ دوستی کے بعد حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم دونوں کے درمیان پراپرٹی تنازع نے تلخیاں بڑھا دی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…