بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اداکارہ شگفتہ اعجاز کے پارلر میں ہنگامہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کو مہنگا پڑ گیا،حکم جاری

datetime 9  اپریل‬‮  2016 |

کراچی (نیوزڈیسک)نیب حکام نے اداکارہ شگفتہ اعجاز کے پارلر میں ہنگامہ کرنے والے اپنے ڈپٹی ڈائریکٹر اوصاف تالپور کو معطل کردیا۔ذرائع کے مطابق نیب حکام کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹراوصاف تالپور کو معطل کرکے محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،نیب افسر پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے کہنے ڈیوٹی پر موجوداپنے ماتحت اہلکاروں کے ساتھ مل کرخواتین پارلر کے سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پارلر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اورعملے کو ہراساں کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد نیب نے اختیارات کاناجائز استعمال کرنے پر اوصاف تالپورکو معطل کردیا۔دوسری جانب پارلر کی مالک ادکارہ شگفتہ اعجاز کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں ڈکیتی اور عملے کو زدوکوب کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں نیب افسر اور ان کی اہلیہ کو نامزد کیا گیا ہے،تاہم پولیس نے ابھی تک کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…