پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

چین میں ایک سینما کی جانب سے فلم بینوں کو نئی فلم ”The Man From Macau3” نہ دیکھنے کا مشورہ

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)عام طورپر توسینما منیجرز فلموں کی بکنگ اس پر ہونے والے تبصروں کے بجائے منافع کو مدنظر رکھ کرکرتے ہیں لیکن جنوب مغربی چین کے صوبہ گانچو میں ایک مقامی سینما نے اپنے فلم بینوں کوایک”فضول ”فلم نہ دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے اس روایت کوتوڑدیاہے۔پنگ لیانگ چائنہ فلم سٹیلر انٹرنیشنل تھیٹر نےWe Chatپر اپنی ایک پوسٹ میں چوین فیٹ،اینڈی لائو اورجیکی چیونگ جیسے اداکاروں پر مشتمل فلم”The Man From Macau3”کے بارے میں کہاہے کہ” ہم ان لوگوں سے معذرت خواہ ہیں جنہوںنے یہ فلم دیکھی ہے،ہمارا ہر کسی کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ اس فلم پر اپنا پیسہ خرچ نہ کریں”پوسٹ میں مزید کہا گیاہے کہ ”ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ کس طرح اتنے بڑے اداکاروںنے اتنی بدمزہ فلم کی ہے اورکیسے ہانگ کانگ فلموں کا معیار اس حد تک گرگیاہے۔”پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اورانٹرنیٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے تھیٹر کے منیجر کو ایماندار قراردے کر اس کی تعریف کی،لیکن بعد میں تھیٹر نے یہ کہتے ہوئے پوسٹ ڈیلیٹ کردی کہ یہمنیجرکا ذاتی خیال ہے اوریہ چائنہ فلم سیٹلر انٹرنیشل تھیٹر چین کی نمائندگی نہیں کرتی۔چین کے نئے قمری سال کے پہلے دن ریلیز ہونے والی فلم”The Man From Macau3” نے زبردست بزنس کیاہے اوریہ باکس آفس پر صرف”Mermaid”اور”The Monkey King 2”سے پیچھے رہی۔اس پرہونے والے کمزور تبصروں کے باوجود فلم نےMtime.Comپر10میں سے5.8اورimdb.Comپر10 میں سے1.1سکورکیاہے،لیکن فلم کے ہدایتکار وانگ جنگ اس سے بے پرواہ دکھائی دے رہے ہیں،انہوںنے جمعے کے روزWeiboپر اپنی پروفائل پر ایک پیغام تحریر کرتے ہوئے کہاہے کہ”پانچ دن! چھ سوملین یوآن!”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…