لاہور(نیوز ڈیسک)معروف ماڈل مہرین سید نے کہا ہے کہ اچھی اورمعیاری فلموں نے سینما گھروں کی رونقیں بحال کردیں، نوجوان فلم میکرزکا کام بہت الگ اورمنفرد ہے۔اچھوتے موضوعات، خوبصورت لوکیشنزاور نئے فنکاروں کے ساتھ بننے والی فلمیں بہت جلد انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی پائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار مہرین سید نے گزشتہ روزنجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ فیشن کی دنیا سے جونہی اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا موقع ملا تومیں نے فلم کا انتخاب کیا۔بلاشبہ فنون لطیفہ میں سب سے مقبول میڈیم فلم ہے اورایک فلم اسٹارکی شناخت ملنا بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے۔ اس لیے مجھے خوشی ہے کہ میں فیشن کے بعد فلم انڈسٹری کا حصہ بنی اورا?نے والے دنوں میں کچھ نئے پروجیکٹس کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو اچھی خبریں دونگی۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کا نیا دورشروع ہوچکا ہے۔ نوجوان فلم میکرز جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فلمیں بنارہے ہیں جبکہ کارپوریٹ سیکٹر اس حوالے سے سپورٹ کے لیے پیش پیش ہے۔جہاں فلموں کا معیار بہترہوا ہے وہیں معمول کی فارمولا فلموں کے مقابلے میں بجٹ بھی بڑھ چکا ہے۔ نئے اورخوبصورت چہروں نے سلوراسکرین کوگولڈن بنادیا ہے۔ نوجوان فنکارجہاں اداکاری کی باریکیوں سے خوب ا?شنا ہے، وہیں ان کا منفرد اندازبھی اب شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس لیے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن دکھائی دیتا ہے اوربہت جلد ہم بحران کاخاتمہ کرتے ہوئے آگے نکل جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مہرین سید نے کہا کہ ماڈلنگ اورایکٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔فی الوقت توپاکستان میں کچھ نئے پروجیکٹس سائن کیے ہیں۔ جہاں تک بات بالی ووڈ میں کام کرنے کی ہے تومجھے بھی آفرز ہوچکی ہیں لیکن تاحال کوئی فیصلہ نہیں لے سکی۔اس کی بڑی وجہ میری ذمے داریاں ہیں۔ میں اب شادی شدہ ہوں اورایک بچے کی ماں بھی ، اس لیے مجھے بہت سوچ سمجھ کرآفرزکوقبول کرنا ہوگا۔ ویسے بھی میں نے ہمیشہ معیار کوترجیح دی ہے، اگرمیں تعداد پردھیان دیتی توشاید آج ہرپروجیکٹ کا میں حصہ ضرورہوتی لیکن وہ عزت اورپیارکبھی نہ ملتا جو آج مجھے چاہنے والوں سے ملتا ہے۔
نئے چہروں نے سلوراسکرین کو گولڈن بنا دیا ہے، مہرین سید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































