منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

مجھے سلمان خان کانیا روپ بہت پسند آیا ہے،پریٹی زنٹا

datetime 2  فروری‬‮  2016 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ مجھے سلمان خان کانیا روپ بہت پسند آیا ہے،سلمان نے اپنی نئی فلم’’سلطان ‘‘میں ریسلر کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے بہت محنت کی ہے اور ان کی جسامت نہایت ہی شاندار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔ پریتی نے کہا کہ میں نے بالی وڈ میں اپنی واپسی کے لیے منصوبہ بنا لیا ہے اور اس کے لیے باقاعدہ تیاری بھی شروع کر دی ہیں۔جبکہ فلم کے سکرپٹ پر غور شروع کر دیا ہے تا کہ کیمرے کا سامنا کرنے سے پہلے خود کو تیار کر سکوں ۔انہوں نے کہا کہ میں دوستی کے انتخاب میں محتاط ہوں،میں بہت کم گو ہوں اسی وجہ سے زیادہ دوست نہیں بناتی۔تاہم بالی وڈ میں میرے بہت سے دوست ہیں جن میں سلمان خان سر فہرست ہیں۔میں ان کے ساتھ وقت گزارتی ہوں اور شوبز پارٹیوں میں شرکت کرتی ہوں۔مجھے اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔میں دیوالی بہت اچھی طرح مناتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ ہر تہوار کو خوشی سے مناؤں اور دوستوں کو مدعو کروں۔انکا کہنا تھا کہ سلمان خان بہت شرمیلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم’’چوری چوری چپکے چپکے‘‘ میں میرے ڈائیلاگز سن کر سلمان شرمندہ ہو جاتے تھے ،وہ حقیقت میں بہت ہی شرمیلے ہیں۔انہوں نے ’’چوری چوری چپکے چپکے‘‘ میں کام کرنے والی اپنی ساتھی اداکارہ رانی مکھر جی کو اپنی سب سے بہترین ساتھی اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان بہترین کیمسٹری ہے۔پریتی اور رانی نے فلم’’ہر دل جو پیار کرے گا،ویرزارا،اور کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔واضح رہے کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ان دنوں ہدایتکارعلی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں انوشکا شرمرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔مزکورہ فلم رواں سال عیدالفطر پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…