منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

اچھا ہوا مجھے ایوارڈ نہیں ملا

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت میں یومِ جمہوریہ پر کئی اداکاروں اور فلمسازوں کو اعلیٰ شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازاگیا جس پر بالی وڈ کے معروف ڈائیلاگ رائٹر اور اداکار قادر خان کا کہنا ہے ’اس بار جن لوگوں کو یہ اعزاز دیا گیا ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اچھا ہوا کہ مجھے ملک کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا نہیں گیا۔‘ویسے بالی وڈ میں جن کو یہ ایوارڈ دیا گیا ان میں لوگوں کی سب سے زیادہ دلچسپی انوپم کھیر، مدھر بھنڈارکر اور مالنی اوستھی میں ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے حال ہی میں بھارت میں ’عدم رواداری‘ کی بات پر شاہ رخ خان اور عامرخان کی پر زور مخالفت کرتے ہوئے حکومت کی حمایت میں دہلی میں ریلی بھی نکالی تھی اور مودی حکومت کی تعریفوں کے پل باندھے تھے۔یوں تو انوپم کھیر جن کی اہلیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ پارلیمان ہیں، ان کی اداکاری کو سراہا جاتا رہا ہے لیکن مدھر بھنڈارکر نے مودی کے نعرے لگانے سے پہلے ’چند سنسنی خیز‘ فلمیں ضرور دی تھیں اس پس منظر میں قادر خان کی بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انوپم کھیر اور مدھر بھنڈارکر نے بھارت میں رواداری کے حق میں ریلی نکالی تھیانوپم کھیر نے جو ٹوئٹر پر تالیاں بجا بجا کر خوشیاں منا رہے ہیں اس اعزاز کے لیے حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انوپم صاحب آپ کو شکریہ ادا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ یہ تو حکومت ہے جس نے آپ کو نواز کر خود آپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔فلم ’دم لگا کر ہیئشا‘ میں پورے 100 کلوگرام کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ بھومی پدنیکر کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ بالی وڈ میں حقیقی ٹیلنٹ کی قدر کی جاتی ہے۔بھومی کا کہنا ہے کہ یوں تو فلموں میں ہیروئن کے کردار اور ظاہری دکھاوے کو بہت اہمیت دی جاتی رہی ہے کہ وہ نازک خوبصورت اور پتلی دبلی ہو لیکن اب حالات بدل رہے ہیں۔ اب انڈسٹری میں ایکٹنگ اور ٹیلنٹ کو بھی سراہا جا رہا ہے اور ایسی ہیروئنیں بھی پردے پر نظر آ رہی ہیں جو روایتی ہیروئینوں سے الگ نظر آتی ہیں اور یہ بہت اچھی اور مثبت تبدیلی ہے۔بھومی نے کردار کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیابھومی نے فلم ’دم لگا کر ہیئشا‘ میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھایا تھا جس کا وزن کافی زیادہ تھا اور فلم کافی کامیاب رہی تھی لیکن بھومی شاید یہ بھی جانتی ہیں کہ یہ سب باتوں کی حد تک کافی حد تک ٹھیک ہے لیکن حقیقت میں کردار صرف فلم کی ضرورت کے تحت ہی لیے جاتے ہیں اگر وہ جو سوچتی ہیں اس میں یقین بھی رکھتیں تو دن رات جم اور ڈائٹنگ کے بعد اپنا وزن سائز زیرو پر نہ لے کر آتیں اسے کہتے ہیں قول و فعل میں تضاد۔بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایئر لفٹ‘ کافی کامیاب ہوئی ہے اور اکشے فلم کو مزید کامیاب بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اب حسن اتفاق سے بھارت میں ’عدم رواداری میں اضافے‘ پر بحث جاری ہے ہی پھر کیا تھا اکشے کو لگا کہ کیوں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیا جائے۔ انھوں نے فوراً ہی بیان دے ڈالا۔ اکشے کمار نے کہا کہ عامر خان ’بولڈ بیان‘ دینے سے پرہیز کریں۔ ملک میں بہت سی اچھی چیزیں بھی ہیں جن کے بارے میں ہم بات نہیں کرتے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اکشے کو یہ بات کافی دیر سے یاد آئی اور وہ بھی اپنی فلم کی پرموشن کے موقع پر۔کنگنا کے بیان پر رتیک کا ٹوٹ
اداکار رتیک روشن سنہ 2013 میں سوزین خان سے طلاق کے بعد سے سنگل ہیں اس دوران ان کا نام کئی فلمی حسیناو¿ں کے ساتھ جوڑا گیا جن میں سے ایک نام کنگنا رناوت کا بھی ہے۔کنگنا کے حوالے سے حال ہی میں ایک خبر شائع ہوئی کہ ایک انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا فلم ’عاشقی تھری‘ میں رتیک روشن کے کہنے پر ہی انھیں نکال کر سونم کپور کو لیا گیا۔ اب کنگنا تو کنگنا ہیں جواب میں جھٹ سے کہہ بیٹھیں ’پتہ نہیں کہ سابق بوائے فرینڈز توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا کیوں کرتے ہیں وہ میرا ماضی ہے اور میں گڑے مردے نہیں اکھاڑتی‘۔رتیک نے اپنے ٹویٹ میں پوپ کا نام لیاپھر کیا تھا فلم ’جودھا اکبر‘ میں جلال الدین محمد اکبر کا کردار نبھانے والے رتیک روشن بھی جلال میں آگئے فوراً ٹوئٹ کر ڈالا ’ میرا افیئر پوپ کے ساتھ ہو سکتا ہے لیکن ان اداکاراو¿ں کے ساتھ کبھی نہیں جن کا نام میرے ساتھ جوڑا جا رہا ہے‘۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…