اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے اداکارسلمان خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔مقامی صحافی یشونت سنگھ کی طرف سے ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور ہائیکورٹ سے ضمانت منظوری کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی۔درخواست گزار کاکہناتھاکہ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ۔عدالت اداکارکو بھی یہ حکم جاری کرے کہ وہ خود کو جیل حکام کے روبروگرفتاری کے لیے پیش کرے۔چیف جسٹس ایچ ایل وٹو کی سربراہی میں بینچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سلمان خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔دریں اثنا سلمان خان نے ایک انٹرویوکے دوران کہا ہے کہ انھیں پاکستان مخالف اور اسے برابھلا کہنے والی فلمیں بالکل پسند نہیں ہیں کیوں کہ جیسے ہمیں بھارت کی برائی برداشت نہیں ویسے ہی پاکستانی اپنے ملک کی برائی برداشت نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کو لڑنے کا شوق ہے تو وہ جوانوں کو آگے نہ بھیجیں بلکہ خود لڑتے ہوئے گولی کھائیں۔