بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

مائیکل ڈگلس کے بچوں کو والد کی فلمیں دیکھنے کی اجازت نہیں

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار مائیکل ڈگلس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو اپنی فلمیں دیکھنے کی اجازت نہیں دے رکھی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے بچے ابھی ان فلموں کو دیکھنے کی عمر کو نہیں پہنچے۔ 70 سالہ مائیکل ڈگلس ہالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں تاہم ان کی بہت سے فلمیں ایسی ہیں جنہیں نمائش کا عام سرٹیفکیٹ نہیں ملا اور انہیں ریٹڈ فلموں میں شامل کیا گیا۔ مائیکل ڈگلس نے اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز سے شادی کی جس سے ان کا بیٹا 14 سالہ ڈائلن اور بیٹی 12 سالہ کیریئس ڈگلس ہیں۔ مائیکل کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو فلموں سے دلچسپی ہے لیکن انہیں یہ واضح طور پر بتا دیا ہے کہ بالغ ہونے کی قانونی عمر تک پہنچنے سے قبل انہیں میری فلمیں دیکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ مائیکل ڈگلس کی 90 کی دہائی کے آغاز میں شیرون سٹون کےساتھ بنائی گئی فلم بیسک انسٹنکٹ بہت مقبول ہوئی۔ قتل کی واردات پر مبنی اس فلم میں کئی بیباک مناظر ہیں۔ اس حوالے سے مائیکل ڈگلس نے کہا کہ میرے بیٹے نے یہ فلم دیکھی، مجھے علم ہوا تو میں نے اس سے استفسار کیا جس پر اس کا کہنا ہے تھا اس نے صرف وہ مناظر دیکھے جن میں میں شامل تھا، شیرون سٹون والے مناظر اس نے نہیں دیکھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…