بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

عالیہ بھٹ کی بجائے سوناکشی نے شاد علی کی فلم حاصل کرلی

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ ہدایتکار شاد علی جو منی رتنم کی بلاک بسٹر فلم ” اوکے کان مانی“ کا ہندی ریمیک بنانے جارہے ہیں نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو نکال کر سوناکشی سنہا کو فلم کی ہیروئن کے لیے سائن کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاد علی نے دو ماہ قبل عالیہ بھٹ اور ورون دھون کو تامل فلم کے ہندی ری میک کے لیے سائن کیا تھا اور اب انھوںنے نہ صرف عالیہ بھٹ بلکہ فلم کے ہیرو ورون دھون کو بھی تبدیل کردیا۔ اس سلسلہ میں زرائع کا کہنا ہے کہ ادیتہ رائے کپور شاد علی کی فلم میں ہیرو کاکر دار نبھائیں گے اور یہ سوناکشی اور ادیتہ رائے کپور کی پہلی فلم فلم ہوگئی جس میں وہ ایک ساتھ سینما اسکرین پر نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایتکار شاد علی نے عالیہ بھٹ کی جگہ سوناکشی سنہا کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالیہ کو اس کی دوسری فلموں میں مصروفیات کی بنا پر کاسٹ سے الگ کیا جب کہ ورون دھون کی تبدیلی کا پہلے سے ہی سوچ رکھا تھا اب فلم کی مرکزی کاسٹ مکمل طور پر تبدیل کردی گئی ہے اور جلد ہی اس کے شوٹنگ شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔دوسری طرف سوناکشی سنہا کی فلم ”آکیرا“ جو 2011 میں ریلیز ہونیوالے مشہور تامل فلم ”منا گرو“ کا ریمیک ہے کو عکسبندی آخری مراحل میں داخ ہوگئی ہے۔ اے آر مرگادوس کی ہدایتکاری اور فاکس اسٹار اسٹوڈیو کے بینر تلے بنائی جانیوالی اس فلم میں سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا بھی کام کررہے ہیں اور اسے رواں برس سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…