ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بجرنگی بھائی جان کی کامیابی میں میرا حصہ بھی شامل ہے، چاند نواب

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان سے راتوں رات شہرت پانے والے پاکستانی صحافی چاند نواب کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی میں ان کا حصہ بھی شامل ہے۔ چاند نواب کا کہنا تھا کہ بجرنگی بھائی جان ریلیز ہونے سے 2 روز قبل مجھے پتہ چلا کہ فلم میں نواز الدین صدیقی نے میرا کردار ادا کیا ہے لیکن مجھے یقین ہی نہیں آ رہا تھا، جب فلم دیکھی تو یقین آیا کہ فلم میں میرے جملے استعمال کئے گئے اور جگہ بھی ویسی ہی استعمال کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجرنگی بھائی جان کے لئے میرا کردار ادا کرنے پر سلمان خان، ہدایت کار کبیر خان اور نواز الدین صدیقی کا بہت مشکور ہوں جن کی وجہ سے مجھے اتنی شہرت ملی کہ آج مجھے دنیا بھر سے ٹیلی فون آ رہے ہیں اور پزیرائی مل رہی ہے۔ میں سلمان خان یا بجرنگی بھائی جان کے خلاف کوئی کیس نہیں کررہا، مجھے جو شہرت ملی ہے وہ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ملی ہے، میری سلمان خان سے اپیل ہے کہ فلم کی کامیابی میں میرا بھی حصہ ہے لہذا مجھے بھی کچھ معاوضہ دیا جائے۔ میں ایک غریب صحافی ہوں اس لئے عدالتی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتا۔چاند نواب کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے میری غلطی والا ویڈیو کلب انٹرنیٹ پر ڈاؤن لوڈ کرکے میرے لئے گڑھا کھودنے کی کوشش کی اور 6 سال تک اچھی نوکری کی تلاش میں دربدر پھرتا رہا میں ان سب کو معاف کرتا ہوں۔ سیاستدان جب کسی لائیو پروگرام میں ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ہیں اور گلاس توڑتے ہیں تو ان کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاتا لیکن میری چھوٹی سی غلطی پر مجھے صحافت سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عزت اور شہرت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے، آج اس مقام پر تمام صحافی دوستوں اور ماں کی دعاؤں سے پہنچا ہوں لیکن شہرت ملنے کے باوجود کبھی غرور نہیں کروں گا۔
سلمان خان یا کبیر خان سے ملاقات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر چاند نواب کا کہنا تھا کہ یہ تو ایک بریکنگ نیوز ہے، جب کوئی اچھا چینل جوائن کروں گا تو یہ نیوز سب سے پہلے اسی چینل کو دوں گا۔ جس طرح سلمان خان کی خواہش ہے کہ وہ مجھ سے ملیں اسی طرح میری بھی ان سے ملنے کی خواہش ہے، سلمان خان سے بھی میری بات ہوئی تھی اور انھوں نے مجھے فلموں میں کام کی پیشکش بھی کی تھی لیکن میرے لئے میرا صحافتی پیشہ زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور جو بھی فیصلہ کروں گا وہ سوچ سمجھ کر کروں گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…