نیویارک (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی نیٹ فلکس کے ہمراہ کھمیر روج کے دور میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر مبنی فلم کی ہدایات دیں گی۔ فلم کی کہانی لانگ ینگ کی کتاب سے اخذ کی گئی ہے۔ لانگ ینگ کمبوڈین نڑاد امریکی انسانی حقوق کی علمبردار اور لیکچرار ہیں۔ انہوں نے اس دور کے بارے میں اپنی یادداشتوں پر مبنی ایک کتاب تحریر کی تھی ” پہلے انہوں نے میرے والد کو قتل کیا: کمبوڈیا کی ایک بیٹی یاد کرتی ہے“۔ اس بارے میں اینجلینا جولی کہتی ہیں کہ ان یادداشتوں کو پڑھ کے وہ زیادہ بہتر طور پر سمجھ سکتی ہیں کہ بچے جنگ سے کس طرح متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا میڈوکس کمبوڈیا میں ہی پیدا ہوا تھا، اس لئے وہ کمبوڈین عوام سے خاص انسیت رکھتی ہیں۔ انجلینا جولی نے حال ہی میں ایک اور آپ بیتی پر مبنی ان بروکن کی ہدایات دی تھیں اور وہ بائی دی سی نامی ایک ڈرامے کی ہدایات بھی دے رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں انجلینا اور ان کے شوہر براڈ پٹ کو بھی دیکھا جاسکے گا