پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

ٹام کروز اپنی22 سالہ پرسنل سیکرٹری سے شادی کرینگے

datetime 24  جولائی  2015 |

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز چوتھی شادی کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے اپنی پرسنل سیکرٹری کو پروپوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 53 سالہ ٹام کروز ہالی ووڈ کے مقبول اداکاروں میں شامل ہیں۔ ان کی تیسری شادی 2006 میں امریکی سٹیج اور فلم اداکارہ کیٹی ہومز سے ہوئی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی سوری بھی ہے۔ یہ شادی 2012 میں ختم ہو گئی۔ ٹام کروز ان دنوں فلمی دنیا میں خاصے مصروف ہیں اور کیٹی ہومز سے علیحدگی کے بعد ان کی فلموں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے تاہم ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر بھی توجہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے اپنی 22 سالہ برطانوی پرسنل اسسٹنٹ ایملی تھومسن کو پروپوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایملی اور ٹام کروز کی ملاقات 2014 کے اختتام پر ہوئی تھی جب انہوں نے ایملی کو اپنی فلم سیریز مشن امپاسیبل کے ایک سیکوئل کے لئے بطور اسسٹنٹ ہائر کیا تھا۔ وہ ان کی کارکردگی سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے ایملی کو مستقل طور پر ہائر کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ٹام کروز اور ایملی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور انہیں ایک ساتھ ڈنر کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔ امکان ہے کہ وہ جلد انہیں پروپوز کریں گے اور اسی سال ان کی شادی بھی ہو جائے گی۔ ٹام کروز کی اب تک 3شادیوں سے 3 بچے ہیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…