پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ٹام، کیٹی کو بھلا نہ سکے! ہم شکل گرل فرینڈ ڈھونڈ نکالی

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ کی خوبصورت ترین جوڑی کہلانے والے ٹام کروز اور کیٹی ہومز جب علیحدہ ہوئے تو ایک دنیا دکھ میں مبتلا ہوئی۔ خود ٹام کیلئے یہ تعلق کس قدر اہمیت کا حامل تھا، اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹام نے اپنی نئی گرل فرینڈ بھی کیٹی ہومز کی ہم شکل ہی ڈھونڈی ہے۔ دونوں کے بیچ 2012میں علیحدگی ہوگئی تھی۔اب ٹام کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی برطانوی اسسٹنٹ سے شادی کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں وہ عنقریب پروپوز بھی کرنے والے ہیں۔ اس خبر کے منظرعام پر آنے پر جب میڈیا نے خوبرو حسینہ کی تصاویر کھنگالیں تو معلوم ہوا کہ وہ کیٹی ہومز سے حیرت انگیز مماثلت رکھتی ہیں۔ دونوں کے چہرے کی ساخت، حیرت انگیز مماثلت والی ناک، آنکھیں، ہونٹ حتیٰ کہ بھنووں کی ساخت بھی کیٹی ہومز جیسی ہی ہے۔22سالہ ایملی ٹام کے ہمراہ فلموں میں بطور اسسٹنٹ کام کرتی ہیں اور اب ٹام نے ان پر واضح کردیا ہے کہ وہ آئندہ انہیں اپنے ہمراہ تمام فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایملی کی جانب ٹام کے جھکاو¿ کے سبب انڈسٹری کی اکثریت جوڑی کی جانب سے اعلان کرنے سے قبل ہی انہیں ذہنی طور پر قبول کرچکی ہے۔ ٹام سچ مچ ان کی محبت میں مبتلا ہیں یا پھر یہ محض ان کا واہمہ ہے اور وہ کیٹی ہومز کی شباہت کے سبب ایملی میں دلچسپی لے رہے ہیں،اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…