جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے خوش آئند عمل ہے، ساشا آغا

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نویز ڈیسک) معروف اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی اداکارہ و ماڈل ساشاآغا نے عیدالفطر کے موقع پر بالی وڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ہیرو سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی نمائش کے باوجود پاکستان کی دو معیاری فلموں کے زبردست بزنس کرنے پرپاکستان فلم انڈسٹری اوراس میں کام کرنے والے نوجوان فنکاروں اور تکنیکاروں کو مبارکباد کے ساتھ نیک تمناو¿ں کا اظہارکیا ہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ساشاآغا کا کہنا تھا کہ اگرپاکستان فلم انڈسٹری کے ماضی کی بات کریں تو عیدالفطرکے موقع پر ملک بھر میں فلموں کا زبردست بزنس ہوتا تھا۔ اس مرتبہ دوبارہ سے سینما گھروںکی رونقیں بحال ہونے کی اطلاع میرے لیے بہت بڑا سرپرائز ہے۔ دوسری جانب سلمان خان جیسے بڑے اسٹارکی فلم کی نمائش کے باوجود پاکستانی فلموں کا بہتر بزنس کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔عیدکے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلموں کی کاسٹ اور ڈائریکٹر یاسر نواز اور مومنہ دورید کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ جنہوں نے اچھے موضوعات کے ساتھ میوزک، لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ یہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے بہت خوش آئند عمل ہے اور اس طرح کی نئی اور بہترین اننگز کا آغاز ہونے کے بعد بہت سے نوجوان بھی اس طرف آئیں گے اور پاکستان فلم انڈسٹری کو انٹرنیشنل مارکیٹ تک لے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز بالی وڈ میں کیا ہے لیکن مجھے پاکستان سے کسی اچھی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گی۔ مجھے گزشتہ برسوں کے دوران فلموں میں کام کرنے کے لیے کچھ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے رابطہ کیا تھا لیکن فلم کی کہانی اور کردار مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے میں نے ان ا?فرزکو قبول نہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ساشا آغا نے کہا کہ میں نے کبھی بھی خود کو کسی خاص جگہ کے لیے مخصوص نہیں کیا۔میں ایک آرٹسٹ ہوں اور مجھے دنیا کے کسی بھی کونے سے اچھا کام آفر ہوگا تو میں ضرور کروں گی۔ بالی وڈ میں کام کرنے کا قطعی یہ مقصد نہیں ہے کہ میں پاکستان میں کام نہیں کرنا چاہتی۔ کوئی اچھی فلم اور کردار ملا تو میں بڑی اسکرین پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر ضرور دکھاو¿ں گی



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…