راولپنڈی:(نیوز ڈیسک) کسٹم انٹیلی جنس نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کیخلاف قانونی طور پر گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ملزمہ کیخلاف کسٹم انٹیلی جنس تھانہ میں باقاعدہ منی لانڈرنگ کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے جبکہ ملزمہ کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں نیا مقدمہ درج کرنے کی عدالت میں دائر درخواست کی بھی کسٹم انٹیلی جنس نے بھرپور پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت سے اجازت ملنے کی صورت میں منی لانڈرنگ کی درج رپٹ کو مقدمہ میں تبدیل کر دیا جائے گا،کسٹم انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ ماڈل ایان علی کی گرفتاری کے بعد4ماہ تک منی لانڈرنگ میں گرفتاریوں کے خوف سے ریکارڈکمی ہوگئی تھی۔