پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

موسیقی میں پسند سے سوچنے کی صلاحیت جانی جا سکتی ہے , تحقیق

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے تحقیق دانوں نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کے سوچنے کے بارے میں موسیقی میں پسند سے جانا جا سکتا ہے۔یہ تحقیق پلوس ون نامی جریدے میں شائع ہوئی ۔تحقیق میں کہا گیا کہ وہ لوگ جو تنظیم ساز سوچ کے حامل ہوتے ہیں وہ لوگ جو دنیا میں آنے والی تبدیلیوں کا تجزیہ کرتے وہ ہیوی میٹل .پنک یا مزید پیچیدہ موسیقی پسند کرتے ہیں دوسری جانب ہمدرد افراد مدھم موسیقی سنتے ہیں۔تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق کے اثرات موسیقی کی صنعت پر پڑ سکتے ہیں۔بہت سارے لوگ فوری فیصلہ کرتے ہیں کہ کون سی دھن ان کو پسند آئی یا نہیں آئی تاہم تحقیق دانوں نے بتایا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے یہ بات واضح نہیں اس بات کو جاننے کےلئے تحقیق دانوں نے چار ہزار افراد کو مختلف ٹیسٹ سے گزاراپہلے ان سے سوال نامے پ±ر کرائے گئے جس سے یہ معلوم چل سکے کہ وہ ہمدرادنہ سوچ رکھتے ہیں یا تنظیم ساز سوچ۔مثال کے طور پر لوگوں سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آیا وہ گاڑیوں کے انجن بنانے اور ڈیزائن کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں اس کے علاوہ ان سے پوچھا گیا کہ کیا دوسرے لوگ کیسا محسوس کر رہے ہیں جاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں۔ان افراد کو 26 مختلف اقسام کے 50 گانے سنائے گئے اور ان سے کہا گیا کہ ہر گانے کو ایک سے دس تک ریٹ کریںجو لوگ ہمدردانہ سوچ رکھتے تھے ان کا جھکاو¿ زیادہ آر اینڈ بی , سافٹ راک اور فوک کی جانب تھا۔کیمبرج یونیورسٹی کے ڈیوڈ گرینبرگ نے تجویز دی کہ یہ تحقیق موسیقی کی صنعت استعمال کر سکتی ہے۔کثیر رقم یہ جاننے کے لیے خرچ کی گئی کہ لوگ کیا سننا پسند کرتے ہیں جیسے سپاٹیفائی اور ایپل میوزک نے کی اگر آپ یہ جان سکتے ہیں کہ کون کیسا سوچتا ہے تو اس کی پسند کا میوزک تجویز کیا جا سکتا ہے



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…