پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

رشی نیتو سے شادی نہیں کرنا چاہتے تھے

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں رشی کپور اور نیتو سنگھ کی جوڑی بہت مقبول ہے، دونوں نے 70 کی دہائی میں کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کی اور پھر شادی بھی کر لی، یہ بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی سمجھی جاتی ہے لیکن رشی کپور اور نیتو نے انکشاف کیا کہ رشی نیتو سے شادی نہیں کرنا چاہتے تھے۔کرن جوہر کو انٹرویو میں رشی کپور اور نیتو نے اپنی زندگی کے بہت سے پہلوﺅں سے پردہ اٹھایا۔ دونوں نے بتایا کہ رشی کپور اور نیتو کا باقاعدہ تعارف فلم کے سیٹ پر ہی ہوا اور اس کے بعد دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کی۔ اس وجہ سے دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی بن گئے۔ نیتو نے بتایا کہ رشی کپور ان دنوں خاصے دل پھینک تھے اور ان کے بہت سے لڑکیوں کے ساتھ افیئرز تھے، انہوں نے نیتو کو رازدار بنا رکھا تھا اور جب بھی ان کا کوئی افیئر ختم ہوتا تو وہ اپنا دکھ شیئر کرنے نیتو کے پاس پہنچ جاتے۔ دونوں کے دل میں دوستی کے علاوہ کوئی جذبنہ نہیں تھا لیکن فلمی مصروفیات کی وجہ سے دونوں کا بہت سا وقت ایک ساتھ گزرتا تھا۔پھر رشی کپور فلم بارود کی شوٹنگ کے لئے فرانس گئے، اس سے قبل دونوں نے اپنے ایک فلم کا کام مکمل کرایا، پیرس پہنچنے کے تین دن میں ہی رشی کو اندازہ ہو گیا کہ انہیں نیتو کی کتنی عادت ہو گئی ہے، انہوں نے نیتو کو ٹیلی گرام بھیجا جس میں لکھا کہ یہ سکھنی بہت یاد آتی ہے۔ نیتو تب صرف 14 سال کی تھی لیکن وہ اس ٹیلی گرام سے اتنی خوش ہوئی کہ اسے دکھانے فلم ڈائریکٹر یش چوپڑا اور اداکار پریم چوپڑا کے پاس پہنچ گئی، وہیں سے دونوں کی لو سٹوری شروع ہوئی تاہم رشی کپور نے نیتو کو بتا دیا کہ وہ شادی کرنے کے حق میں نہیں ہیں، نیتو کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔پانچ سال تک ڈیٹنگ کے بعد دونوں کی شادی ہوئی، دونوں دہلی میں ایک ساتھ اداکاری کی شادی کی تقریب میں شریک تھے، رشی کپور کی بہن نے وہیں اپنے اور نیتو کے گھر والوں کو چپکے سے بلا لیا اور پھر اچانک ہی دونوں کو اکٹھا بٹھا کر منگنی کر دی گئی، رشی اور نیتو انکار نہ کر سکے۔ منگنی اتنی جلدی میں ہوئی کہ نیتو کو رشی کو پہنانے کے لئے جو انگوٹھی ملی وہ رشی کپور کی بہن کی تھی جب کہ ایک اور فلم ڈائریکٹر نے اپنی انگوٹھی اتار کر رشی کپور کو دی جو انہوں نے نیتو کو پہنچائی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…