ممبئی(نیوز ڈیسک) امیتابھ بچن نے بھارتی سرکاری ٹی وی نیٹ ورک دور درشن کے چینل ڈی ڈی کسان کی تشہیر کے لئے رقم لینے کا الزام مسترد کر دیا۔ اداکارنے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے دور درشن سے کسان چینل کی تشہیر کے لئے کوئی رقم نہیں لی۔ میرا دور درشن کےساتھ کسی طرح کا کوئی معاہدہ ہے نہ میں نے کوئی رقم ان سے وصول کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میرا ایڈورٹائزنگ ایجنسی لوو لنٹاس کے ساتھ معاہدہ ہے تاہم لنٹاس کے ساتھ بھی ڈی ڈی کسان کی تشہیر کے لئے کوئی معاہدہ نہیں نہ لنٹاس سے اس مد میں کوئی رقم لی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انہوں نے دور درشن کسان کے لئے ایک ایڈ میں کام کیا لیکن اس کےلئے رقم نہیں لی۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں ایسی خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ امیتابھ بچن نے اس چینل کی تشہیری مہم کا حصہ بننے کیلئے 7 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔
امیتابھ بچن نے چینل کی تشہیر کیلئے رقم لینے کا الزام مسترد کر دیا
21
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں