اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی حکومت نے ٹرین پر شوٹنگ کا کرایہ دوگنا کردیا

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزارت ریلوے نے ٹرین پر شوٹنگ کے مناظر کیلئے روزانہ کے کرائے میں اضافہ کرتے ہوئے اسے ساڑھے چار لاکھ روپے یومیہ کردیا ہے۔ موجودہ کرایہ دو لاکھ تیس ہزار روپے ہے۔ نیا کرایہ نامہ یکم اگست سے نافذ العم ہوگا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ٹرین کی چھتوں کو خوب اہمیت حاصل ہے۔ خواہ ہیرو اور ولن کے بیچ لڑائی دکھانی ہو یاپھر شاہ رخ خان ، ملائیکہ اروڑا پر ”چھیاں چھیاں“ کی شوٹنگ کرنا ہو، بھارتی ڈائریکٹرز کی پہلی ترجیح ٹرین ہی ہوتی ہے۔نئے کرائے نامے کے تحت زیادہ سے زیادہ چار بوگیوں والی براڈ گیج ٹرینوں کا فی کلومیٹر کرایہ 1044روپے ہوگا جبکہ نیرو گیج ٹرینوں کیلئے یہی کرایہ 1628ہوگا۔ فی الحال یہ کرائےبالترتیب597اور866روپے ہیں۔ڈائننگ ، کچن، پینٹری کار کوچز کیلئے علیحدہ سے کرائے لئے جائیں گے۔اس کے علاوہ سیکیورٹی ڈپازٹ کی فیس اڑھائی لاکھ دینا ہوگی جبکہ تیس فیصد سروس چارجز اور پہاڑی علاقوں میں نیرو گیج ٹرینوں کے اخراجات کے مد میں بیس فیصد اضافی سرچارج وصول کیا جائے گا۔ پروڈیوسرز کو ریلوے سٹیشن اور ملحقہ ریلوے کے علاقوں میں شوٹنگ کیلئے علیحدہ سے اجازت نامہ بنوانا ہوگا جس کی بھی فیس ہوگا۔ اے کیٹیگری کیلئے یہ فیس ایک لاکھ، بی کیلئے پچاس ہزار جبکہ دیگر مقامات کیلئے پچیس ہزار روپے ہوگی۔ کوچز استعمال کرنے کی فیس علیحدہ سے تیس ہزار روپے وصول کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بھی دیگر اخراجات جب جوڑے جائیں تو یہ فی یوم ساڑھے چار لاکھ روپے بنتا ہے



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…