اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

بریانی کی فرمائش پر سلمان کا شاہ رخ کومعنی خیز جواب

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں ان دنوں خانز کے درمیان بڑھتی ہوئی محبتوں کے خوب چرچے ہیں۔ عامر اور سلمان ، شاہ رخ کی فلم رئیس کی پروموشن میں مصروف ہیں تو شاہ رخ خود بجرنگی بھائی جان کو کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ اسی دوران عید کے موقع پر اداکار سلمان خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”رئیس آرہا ہے، فی الحال ٹیزر دیکھو اور انجوائے کرو بے حد“۔ سلمان کے اس ٹوئٹ کے جواب میں شاہ رخ نے جھٹ لکھ دیا کہ ”ابھی بلغاریہ میں ہوں آ نہیں سکتا۔ تھوڑی بریانی بھجوادے گھر میں بچوں کیلئے۔ عید مبارک اینڈ لو ٹو فیملی“۔سلمان جو اپنی حاضر جوابی کیلئے معروف ہیں، انہوں نے شاہ رخ کی بریانی کی فرمائش پر لکھا ہے کہ انہوں نے کبیر خان سے کہا ہے کہ وہ اور بریانی لیں اور اسے شاہ رخ خان کو بھجوا دیں۔ سلمان خان کا یہ ٹوئٹ بظاہر سادہ سا ہے تاہم کبیر خان کے ذریعے بریانی بھجوانے کی اطلاع کسی بڑی خبر کی جانب اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن وہ بڑی خبر کیا ہوگی، یہ تو وقت ہی بنائے گا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…