بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سوناکشی ”آل از ویل“ میں آئٹم سانگ کرینگی

datetime 19  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا امیش شکلا کی ہدایتکاری میںبنائی جانے والی فلم ”آل از ویل“ میں مہمان اداکارہ کے طور پر کام کریں گی۔وہ فلم میں اداکاری نہیں بلکہ ایک آٹم نمبر ” نچاں فراٹے “ (Nachan Farrate)پر اپنی پرفامنس دکھائیں گی گزشتہ روز اس آئٹم نمبرکا پندرہ سیکنڈ پر مبنی ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” ٹوئیٹر پر ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے سوناکشی نے لکھا ہے کہ ” آل از ویل“ کا آئٹم نمبر جس کے بول ” ناچنا ہے تو فراٹے مارکے ناچو ورنہ مت ناچو “ آج جاری کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میت برادرز اور کانیکا کپور کی آوازوں میں ریکارڈ کیے جانے والے اس گانے کے بول عمیر نے تحریر کیے جب کہ موسیقی میت برادرز نے ترتیب دی ہے۔گانے پر سوناکشی اور اسے کے ساتھ پرفارم کرنیوالی دیگر ڈانسرز لالٹین پکڑے ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ فلم میں ابھیشک بچن ، اداکارہ آسین ،رشی کپور اور سپریا پاتھک مرکزی کردارنبھارہے ہیں اور اسے رواں برس 21 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنایاجائے گا۔دریں اثنا سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویوکے دوران کہا ہے کہ آئٹم سانگ بالی ووڈ فلموں کا ایک اہم جزو بن چکے ہیں اور یہ فلم بینوں کی توجہ جلد حاصل کرلیتے ہیں جب کہ میں کسی آئٹم نمبر پر پہلی مرتبہ پرفارم نہیں کررہی اس سے پہلے ”ہمت والے“ اور ”راو¿ڈی راٹھور“ سمیت دوسری فلموں میں بھی آئٹم سانگز پر اپنی پرفارمنس دکھا چکی ہوں جن میں مجھے سراہا گیا ہے امید ہے اس مرتبہ بھی لوگوں کو میری پرفارمنس پسند آئے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…