ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان اور ویرداس کی فلم”31 اکتوبر“ کی شوٹنگ ختم ہوگئی ہے اور اسے لندن میں جاری انڈین فلم فیسٹیول میں دکھائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوہا علی خان نے 1984میں ہونیوالے سکھ فسادات اور ان کے نتیجہ میں اس وقت کی بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل پر بنائی جانیوالی فلم 31 اکتوبر کی شوٹنگ ختم کروادی ہے۔بتایا گیاہے کہ سوہا علی خان فلم میں ایک سکھ جس کا کردار ویر داس نبھارہے ہیں کی بیوی اور دو جڑواں بیٹوں ایک سالہ بیٹی کی ماں کے کردار میں ہیں۔جو خوف کے عالم میں دہلی کے سرے سے دوسرے سرے تک سفر کرتی ہے۔دوسری طرف ویر داس جواپنے کیرئیر میں زیادہ ترکامیڈی کردار کرتے ہیں نے پہلی مرتبہ کسی فلم میں ایک سنجیدہ کردار نبھایا ہے اور وہ ایک سکھ جنگجو کے روپ میں ہیں جو اپنے خاندان والوں کی حفاظت کے لیے خطرات میں کود پڑتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میراٹھی فلموں کے مشہور ہدایتکار شیواجی لوٹن پٹیل کی ہدایتکاری میں فلم کی تمام تر شوٹنگ لدھیانہ اور نئی دہلی میں صرف65 روز کے دوران مکمل کی گئی ہے اور اس میں ہندی کے ساتھ ساتھ پنجابی زبان کے کچھ ڈائیلاگ بھی شامل کیے گئے ہیں۔پروڈیوسر ہیری سچدیوکاکہنا ہے کہ یہ فلم بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندی کے قتل کے بعد ہونیوالے فسادات پر مبنی ایک ایسے خاندان کی حقیقی کہانی ہے جو فسادات کے دوران اپنے گھر میں قید ہوکر رہ جاتا ہے۔ فلم میں سوہا علی خان اور ویر داس نے اپنے کردار انتہائی خوبی سے نبھائے ہیں انھوں نے بتایا کہ فلم کی خصوصی اسکریننگ لندن میں جاری انڈین فلم فیسٹیول میں کی جائے گی۔