پیر‬‮ ، 24 جون‬‮ 2024 

اداکار البیلا کی 11ویں برسی آج منائی جائےگی

datetime 17  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے ورسٹائل اداکار البیلا کی گیارہویں برسی آج منائی جائے گی۔ اختر حسین عرف البیلا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 50ءکی دہائی میں لاہور سے کیا۔البیلا نے آغاز میں ثانوی نوعیت کے کردار ادا کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پھر وہ کریکٹر ایکٹر ہونے کے بعد ہیرو بھی بنے۔ البیلا پنجاب کے روایتی مزاحیہ تھیٹر کے بانیوں میں سے تھے۔البیلا نے اپنے ہونہار جونیئر امان اللہ کے ساتھ مل کر تھیٹر کو اتنا مقبول کردیا کہ یہ باقاعدہ ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کر گئی۔حاجی البیلا ایک طرح دار فنکار تھے اورایک زمانہ ان کے فن کا قدردان تھا ، ان کا مخصوص اندازِ تکلم اور مکالموں کی اچھوتی ادائیگی کے ذریعے مزاح تخلیق کرنے کا وصف کسی اور کے حصے میں نہیں آیا۔انھوں نے وطن کو چھوڑکر دیار حبیب میں جا قیام کیا اور کئی سال روضہ رسول اور خانہ کعبہ کے نزدیک رہے ، وہ آ خری دور میں مذہب اسلام کے مبلغ کی حیثیت اختیار کر گئے تھے۔ حاجی البیلا نے اپنی فنی زندگی میں 300سے زیادہ فلموں میں کام کیا ،اپنے انداز کا یہ منفرد فنکار 17جولائی 2004ءمیں انتقال کرگیا۔



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…