ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خانز کیساتھ کام کرنا باکسنگ رنگ میں لڑنے جیسا ہے، کرینہ کپور

datetime 16  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان جوبالی ووڈ کے تینوں خانز شاہ رخ عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ فلموں میں ہیروئن آچکی ہیں نے کہا ہے کہ ان تینوں کے ساتھ کام کرنا ایسا ہی جیسے باکسنگ رنگ میں داخل ہوکر فائٹ کی جائے۔یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ سلمان خان شوٹنگ کے دوران دوسروں کا خیال رکھتے ہیں عامر کے ساتھ خود کو تیار رکھنا ضروری ہوتا ہے جب کہ شاہ رخ خان صرف خود کو بہتر بنانے یا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں مگر اس کے باوجودتینوں میں ایک قدر مشترک ہے وہ یہ کہ ان کے ساتھ کام کرنا ایسا ہی ہے جیسا باکسنگ رنگ میں داخل ہوکر فائٹ کرناکیونکہ ہر وقت الرٹ رہنا پڑتا ہے۔کرینہ کپور جو فلم ”برادرز“ کے آئٹم سانگ ”میرا نام میری“ پر اپنی پرفارمنس دکھا رہی ہیں کا کہنا تھا کہ ہندی فلموں میں ڈانس اور گانا دیکھنے والوں کو بہت زیادہ متاثر کرتا ہے اور اگر کوئی کمرشل فلم ہو تو یہ اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسی وجہ سے موجودہ دور میں بنائی جانیوالی فلموں میں آئٹم سانگ بہتر طور پر عکسبند کیے جارہے ہیں جب کہ میں خود بھی آئٹم سانگ کرنا پسند کرتی اور اس سے بہت لطف اندوز ہوتی ہوں۔اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا آئٹم سانگ کرنے کے دوران ان پر کوئی دباو¿ہوتاہے تو ان کا کہناتھاکہ مجھ پر اس سلسلہ میں کوئی دباو¿ نہیں ہوتا اور نہ ہی میں کسی طرح کا دباو¿ زہن پرحاوی ہونے دیتی ہوں میں ایسے گانے کرنے سے لطف اندوز ہوتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں آئٹم سانگز پر دوسری ہیروئنوں کی نسبت بہتر طریقے سے پرفارم کرتی ہوں اپنی آنیوالی فلم بجرنگی بھائی جان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ اس فلم کا نہ صرف اسکرپٹ بلکہ اس کے گانے بھی بہترین ہیں فلم ہے اور میں اس کی کامیابی کے لیے بہت پرامید ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ میری اور سلمان خان کی 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ”باڈی گارڈ “ باکس آفس پر بہت کامیاب رہی تھی اور اس کے بعد لوگ ہمیں ایک مرتبہ پھر سینما اسکرین پر اکٹھے دیکھنا چاہتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…