جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فلم “ایکس مین- اپوکلپس”کا ٹیزر ٹریلر جاری

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)ہالی وڈ کی بلا ک بسٹرسپر ہیرو ایکشن فلم “ایکس مین”کے مداح تیار ہو جائیں کیونکہ اس سلسلے کی نئی فینٹسی تھرلر فلم”ایکس مین- اپوکلپس”کا ٹیزر ٹریلر جا ری کر دیا گیا ہے۔برائن سنگر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں نامور ہالی وڈ اداکار جیمز میکووے، ہیو جیک مین ، جینیفر لارنس، مائیکل فیسبینڈر، آسکر آئیسیک، نکولس ہالٹ، روز برائن، سوفی ٹرنر، کوڈی اسمتھ اورٹیر شیریڈن اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ہچ پارکر،لارن ڈونراور برائن سنگر کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گزشتہ حصوں کی طرح غیر معمولی طاقتوں اور صلاحیتوں کے مالک میوٹنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جن میں ایک ٹیم کا جھکاو برائی کی جانب ہوتا ہے جبکہ دوسری ٹیم اچھائی کیلئے مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ کرتی نظر آرہی ہے۔مارول انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ غیر معمولی ایکشن مناظر سے بھرپور یہ فینٹسی تھرلر فلم آئندہ سال ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت27مئی کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…