جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

داعش سے لڑنے کیلئے ’ریمبو‘ میدان میں

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جی ہاں سلویسٹر اسٹالون نے نئی ‘ ریمبو’ فلم کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس میں ولن کا کردار کوئی اور نہیں داعش گروپ ادا کرے گا جسے دنیا بھر میں اسلامک اسٹیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔کامک کون نامی فیسٹیول کے دوران سلویسٹر اسٹالون نے کہا کہ ہم شوٹنگ کے لیے عراق اور شام کے ان حصوں کا ٹیموں کے ذریعے جائزہ لے رہے ہیں جو داعش کے مضبوط گڑھ ہیں اور ہم مقامی افراد کے ساتھ مل کر اب تک کی سب سے بہترین اور حقیقت سے قریب تر ریمبو فلم بنانے جارہے ہیں۔ریمبو سیریز کے اس حصے کا نام لاسٹ بلڈ رکھا جائے گا جس کی شوٹنگ رواں برس کے اوائل میں شروع ہونا تھی تاہم وہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔اس سیریز کا آخری حصہ ریمبو 2008 میں ریلیز ہوا تھا اور اب سلویسٹر اسٹالون اپنے 2 اہم کرداروں والی فلمیں یعنی روکی اور ریمبو کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔روکی بالبوا سیریز کے نئے حصے کو رواں سال کے آخر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ریمبو : لاسٹ بلڈ 2016 میں کسی وقت سینما اسکرینوں کا حصہ بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…