اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اشیتا سید کی ”مور“ اور” کراچی سے لاہور“رواں برس ریلیز ہوں گی

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ٹی وی اداکارہ وماڈل اشیتا سید کی دو فلمیں سال رواں میں ریلیز ہوں گئیں۔ تفصیل کے مطابق 26سالہ اشیتا سید جنہوںنے نوری گروپ کے وڈیو ” سنو میں ہوں جوان“ سے کیریئر شروع کیا تھا بعدازاں انھوں نے اداکاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے لگیں۔ ان میں ”منچلے“، ”کتنی گرہیں باقی ہیں “ ، ”سانجھا“ سمیت دیگر ڈرامہ سیریلز شامل ہیں۔اشیتا سید نے دوسری ہم عصر اداکاراو¿ں کی طرح ٹی وی کے ساتھ فلم میڈیم میں بھی آگئی ہیں۔ انھیں ابتداءہی میں دو بڑی فلمیں ”کراچی سے لاہور“ اور ”مور“ مل گئیں۔ ان میں ”کراچی سے لاہور“ جو 31جولائی کو ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے اس میں عائشہ عمر ، شہزاد شیخ ، جاوید شیخ اور رشید ناز کے ہمراہ عائشہ نامی اہم کردار کیا ہے۔ یوم آزادی 14اگست کو دوسری ”مور“ سنجیدہ سوشل ڈرامہ فلم ریلیز ہوگی جس میں ان کے کردار کا نام آرزو ہے۔اشیتا سید کا اپنی ان فلموں کے بارے میں کہنا ہے کہ ڈراموں کے ساتھ پاکستان میں فلمیں بھی اچھی بننے لگی ہیں۔ فلم بنانے والوں کی اکثریت کا تعلق بھی ٹی وی انڈسٹری سے ہے اسی لیے یہاں کام کرتے ہوئے ہمیں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ان دونوں فلموں کے موضوعات ایک دوسرے سے منفرد ہونے کے ساتھ کردار بھی مختلف ہیں۔”کراچی سے لاہور“ میوزیکل کامیڈی فلم ہے جس میں میرا کردار ایک نٹ کھٹ لڑکی عائشہ جب کہ ”مور“ بالکل ہٹ کر ڈرامہ سوشل موضوع پر بنائی گئی ہے۔ اس میں آرزو نامی سنجیدہ کردار ہے۔ دونوں فلمیں آئندہ دو ماہ میں سینماو¿ں میں نمائش ہونے جارہی ہیں۔فلمی مستقبل کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فی الحال ان کا رسپانس دیکھنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کروں گی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…