لاہور (نیوزڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے ماڈل عبیرہ کے قتل کے الزام میں گرفتار عظمی راﺅ عرف طوبی اور شریک ملزم حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد محمود تبسم نے کیس کی سماعت کی ۔ ملزمان کی درخواست ضمانتوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کا عبیرہ قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ نہ ہی پولیس کے پاس اس کے خلاف کوئی ثبوت ہے ۔پولیس نے محض الزاما ت کی بنیاد پر اسے واقعہ میں ملوث قرار دے کر گرفتار کر لیا۔ قانون کے مطابق کسی بھی بے گناہ کو جیل میں قید نہیں رکھا جاسکتا لہٰذا عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ طوبیٰ ماڈل عبیرہ قتل کیس ملوث ہے او ر اس کے خلاف سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت ٹھوس شواہد موجود ہیں لہٰذا عدالت درخواست مسترد کرے۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دیں