منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلمان ایک بار پھر سنگیتا بجلانی کی زلفوں کے اسیر ہوگئے

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اوران کی سابقہ محبوبہ سنگیتا بجلانی کو ایک بار پھر ساتھ ساتھ دیکھا جارہا ہے جب کہ دونوں نے ایک ساتھ فلم”بہو بلی“ کی اسپیشل اسکریننگ میں بھی شرکت کی۔بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ معاشقوں کے باعث بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں جب کہ کئی غیر ملکی حسیناو¿ں کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کاسہرا بھی انہی کے سر جاتا ہے۔ سلمان خان کا بالی ووڈ کی اداکار ہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ بھی معاشقہ خبروں کی زینت بنا جو کہ طویل عرصے تک جاری رہا تاہم دونوں کی علیحدگی کے بعد اداکارہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرالدین سے شادی کرلی تھی۔دوسری جانب گزشتہ دنوں سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی پروموشن کے دوران شادی سے متعلق سوال پراپنے گھروالوں کی مرضی سے شادی کا اعلان کیا جب کہ اگلے روز ہی شادی نہ کرنے اور محبت کے دور میں واپسی کا اعلان کردیا تھا جس پرمداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا تھا تاہم اب ایک پھر سلمان خان کو اپنی سابقہ محبوبہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ دیکھا جارہا ہے۔بڑے بجٹ سے تیار کردہ ڈائریکٹر ایس ایس راج مولی کی فلم ”بہوبلی“ کی اسپیشل اسکریننگ میں بھی سنگیتا بجلانی سلمان خان کے ساتھ ہی ایک گاڑی میں پہنچیں اوردونوں نے ایک ساتھ فلم دیکھی تاہم دونوں اداکاروں نے میڈیا سے کتراتے ہوئے واپسی کی راہ اختیار کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…