لاہور(نیوز ڈیسک) سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ پاکستان میں بھی دھوم مچائے گی۔ فلم عید پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلم میں ایک سادہ دل بھارتی شہری بجرنگی کو ہیرو کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ بجرنگی ایسی گونگی بچی کو واپس پاکستان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے جو اپنی ماں کے ساتھ زیارت پر بھارت جاتی ہے اور ماں سے بچھڑ جاتی ہے۔ فلم میں پاکستان اور پاکستانیوں کا ذکر کیا گیا، پاکستان کے اور کشمیر کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جس پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ سنسر بورڈ اس فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دے گا۔ سنسر بورڈ نے کشمیر کے حوالے سے دو ڈائیلاگ کاٹ کر فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ فلم اب 17 جولائی کو بھارت اور پاکستان میں ایک ساتھ ریلیز ہو گی۔ سنسر بورڈ سندھ کے چیئرمین فخرِ عالم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’بجرنگی بھائی جان‘ ایک اچھی اور مثبت فلم ہے اور اس میں پاکستان اور پاکستانیوں کو مثبت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ سنسر بورڈ نے کشمیر کے حوالے سے جو جملے حذف کیے ہیں ان میں بجرنگی ایک پاکستانی مولوی کو ایک خوبصورت اور سرسبز پہاڑی علاقے کی تصویر دکھا کر اس کا نام معلوم کرتا ہے تو مولوی صاحب کہتے ہیں کہ یہ کشمیر معلوم ہوتا ہے۔ اس پر بجرنگی کہتا ہے کہ کیا مجھے وہاں جانے کے لیے واپس ہندوستان جانا ہوگا جس پر مولوی صاحب (اوم پوری) ان سے کہتے ہیں کہ نہیں چھوٹا سا کشمیر ہمارے پاس بھی ہے۔ پاکستانی سینسر بورڈ نے یہ جملے کاٹ کر فلم ریلیز کرنے کی اجازت دی ہے۔
بجرنگی بھائی جان پاکستان میں بھی دھوم مچائےگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
نورا فتحی کی کار کا خوفناک حادثہ؛ نشے میں دھت شخص فرار؛ اداکارہ اسپتال میں داخل
-
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری
-
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس
-
ایران میں غیر قانونی داخل ہونے والے 40 افغان مہاجرین سردی سے جاں بحق















































