بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مسٹر بینز کا گھر 30 لاکھ پاونڈز میں برائے فروخت

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف ترین سلیبریٹی، مزاحیہ اداکار روان ایٹکنسن جنہیں دنیا مسٹر بینز کے نام سے جانتی ہے، اپنا آکسفورڈشائر میں واقع پرتعیش گھر فروخت کررہے ہیں۔ ایٹکنسن نے گھر کی قیمت تیس لاکھ پاو¿نڈز لگائی ہے۔ روان ایٹکنسن اس گھر میں اپنی اہلیہ سنیٹرا کے ہمراہ رہتے تھے تاہم گزشتہ برس فروری میں دونوں کے 24سال پرانے ازدواجی بندھن میں دراڑیں پڑگئیں اوردونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ایٹکنسن ان دونوں کامیڈین لوئیز فورڈ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ رہائش کیلئے انہوں نے گزشتہ برس ستمبر میں شمالی لندن میں 46لاکھ پاو¿نڈز میں ایک پرتعیش گھر خریدا تھا۔ روان کے اپنا سابق گھر فروخت کرنے کی خبروں سے ان افواہوں کو مزید تقویت مل رہی ہے جن کے مطابق سنیٹرا سے ان کی طلاق ہالی ووڈ تاریخ کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہوگی اور روان اسی کیلئے نقد دولت اکھٹا کررہے ہیں۔ روان کی فی الوقت 7 کروڑ پاو¿نڈ کے لگ بھگ جائیداد ہے جبکہ انہوں نے گزشتہ ماہ ہی اپنی بے حد عزیز میکلیرن فارمولہ ون گاڑی 80لاکھ پاو¿نڈز میں فروحت کی تھی ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…