راولپنڈی(نیوزڈیسک) عرصہ گزرا جس کے انتظار میں آج وہ کام ہو ہی جائیگا-ماڈل ایان علی پر (آج)13جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔گزشتہ سماعت ملزمہ کے وکیل کی تیاری نہ ہونے کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔راولپنڈی کے اسپیشل جج کسٹم رانا آفتاب احمد نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی تھی جس پر ملزمہ کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت پیش نہ ہوسکے تھے، خرم لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست میں وکالت نامہ جمع کرانا چاہتا ہوں، اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ پہلے سے اس کیس میں وکیل ہیں وکالت نامے پر چھ جولائی کی تاریخ بھی درج ہے،خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ پہلے کرنسی اسمگلنگ کیس میں وکالت نامہ جمع کرایا، یہ کسٹم کی دوسری درخواست ہے۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے تھے کہ تحریر کر دیتا ہوں کہ وکیل کی تیاری نہ ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی، درخواست پر سماعت(آج) بروز پیر13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی تھی،(آج ) ہونے والی سماعت پر فرد جرم کی کارروائی کا آغاز بھی ہوگا۔