پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

فلم” برج آف ا سپائیز” کا نیا ٹریلر جاری

datetime 12  جولائی  2015 |

نیویارک(نیوزڈیسک)آسکر ہدایتکار وپروڈیوسرا سٹیون سپیل برگ کی ڈرامے سے بھرپور نئی اسپائی تھرلر فلم” برج آف ا سپائیز” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا،سنسنی خیز فلم16 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔3 بار اکیڈمی ایوارڈز جیتنے والے ہالی وڈ کے نامور ہدایتکار و پروڈیوسر اسٹیون سپیل برگ کی ڈرامے سے بھرپوراسپائی تھرلر فلم”برج آف اسپائیز “کا نیا ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے۔ حقیقی واقعات کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور نِڈرامریکی وکیل کے گِرد گھوم رہی ہے جسے سی آئی اے سرد جنگ کے دوران سویت یونین کی قید میں ایک امریکی پائلٹ کو بچانے کا ایک مشکل ترین ٹاسک دیتی ہے۔سنسنی خیز واقعات پر مبنی اس فلم میں امریکی وکیل کا کردار ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکار ٹام ہینکس نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں بیلے میگنوسین، ایلن الڈا، آسٹن سٹوویل، ایمے ریان شامل ہیں۔ڈریم ورکس پکچرزاور ریلائنس اینٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ یہ ہسٹوریکل اسپائی ڈرامہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت رواں سال16 اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…