پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

کوئی لڑکی دوسری کرینہ نہیں بن سکتی ، اداکارہ کا دعوی

datetime 11  جولائی  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کہتی ہیں کہ کوئی بھی لڑکی دوسری کرینہ کپور نہیں بن سکتی ہے۔ اپنے نئے آئٹم سانگ میرا نام میری کی پروموشنل تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہر شخص کی اپنی شخصیت ہونی چاہئے اور کسی کو کسی دوسرے جیسا نہیں ہونا چاہئے۔ دراصل اداکار سدھارتھ ملہوترا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر انہیں چھوٹی کرینہ مل جائیں تو وہ اس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں اسے اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہوں کہ سدھارتھ میرے بارے میں ایسا سوچتے ہیں۔ وہ میرے اچھے دوست ہیں لیکن ظاہر سی بات ہے کہ وہ میرے ساتھ ڈیٹ پر نہیں جاسکتے اور کوئی دوسری لڑکی کرینہ بن نہیں سکتی۔کرینہ کا نیا آئٹم سانگ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم برادرز میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ فلم ہالی ووڈ میں 2011میں ریلیز ہونے والی فلم واریئرز کا ری میک ہے۔ کرینہ اب آئٹم سانگ نہیں کرتی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ جب کرن جوہر نے ان سے ایسا کرنے کو کہا تو وہ انکار نہیں کرسکیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…