نئی دہلی(نیوزڈیسک)سنہ 60کی دہائی میں ہالی وڈ کی معروف فلموں ’لارنس آف عریبیہ‘ اور ’ڈاکٹر ڑواگو‘ سے شہرت پانے والے مصری اداکار عمر شریف انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر 83 برس تھی اور ان کے ایجنٹ سٹیو کینس کا کہنا ہے کہ جمعے کی دوپہر قاہرہ کے ہسپتال میں انھیں دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔رواں سال کے آغاز میں ہی ان کے ایلزہائمرز میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔عمر شریف سنہ 1962 میں ہدایت کار ڈیوڈ لین کی کامیاب فلم ’لارنس آف عریبیہ‘ میں اداکاری کے بعد عالمی سطح پر مشہور ہوئے تھے۔اس فلم میں شریف علی نامی شخص کا کردار ادا کرنے پر انھیں دو گولڈن گلوب ایوارڈ ملے تھے
مزیدپڑھیے :جی ایم موٹرز کاشمالی امریکی ممالک سے گاڑیاں واپس منگوانے کااعلان
جبکہ اسی کردار کے لیے انھیں آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔اس کامیابی کے بعد انھوں نے ڈیوڈ لین کی ہدایات میں ایک اور فلم ’ڈاکٹر ڑواگو‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس پر انھیں ایک بار پھر گولڈن گلوب ایوارڈ دیا گیا تھا۔عمر شریف نے اپنی آخری فیچر فلم میں سنہ 2013 میں کام کیا تھا۔
ہالی وڈ کے مشہور اداکار عمر شریف انتقال کرگئے
11
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں