تل ابیب (نیوز ڈیسک)اسرائیل کی ایک عدالت نے ہالی ووڈ گلوکارہ میڈونا کے غیر ریلیز شدہ گانے چوری کرنے اور انہیں غیر قانونی طور پر ریلیز کرنے کے جرم میں مقامی شہری کو14ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔ ایڈی لیڈرمین خودبھی موسیقی سے شغف رکھتا ہے اور مقامی ٹی وی سے نشر ہونے والے موسیقی کے ایک مقابلے میں حصہ لے چکا ہے۔ ایڈی کو رواں برس کے آغاز میں اسرائیل میں میڈونا کی ترجمانی کرنے والے مینجر کی درخواست پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران ایڈی نے اعتراف کیا کہ وہ ہیکنگ کا ماہر ہے اور اس نے میڈونا کے مختلف کمپیوٹرز میں محفوظ گانے ہیکنگ کے ذریعے حاصل کئے۔ ایڈی گزشتہ میڈونا کے تازہ ترین البم ریبل ہارٹ کے گانے بھی چوری کے بعد غیر قانونی طور پر ریلیز کرچکا ہے۔ میڈونا نے اس موقع پر درخواست کی تھی کہ ان کے مداح چوری شدہ گانے مت سنیں۔ اسی وجہ سے میڈونا کو البم کے کچھ گانے کرسمس پر قبل از وقت ریلیز کرنا پڑے تھے۔ مقامی پولیس نے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیاتھا اور تحقیقات میں ایف بی آئی کو بھی شامل کیاگیا تھا ۔