پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

کترینہ کیف”کنگ فویو گا“ میں جیکی چن کی ہیروئن بنیں گی

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے کیریئر کی پہلی انٹرنیشنل فلم سائن کرلی ہے۔وہ چینی سپراسٹار جیکی چن کے ساتھ فلم ”کنگ فو یوگا“ میں کام کریں گی۔ ایکشن اورایڈونچرسے بھرپوراس فلم کی ہدایات ہانگ کانگ کے ہدایتکار سٹینلی ٹونگ دیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 31 سالہ اداکارہ جو ہانگ کانگ میں ہی پیدا ہوئی تھیں چین اور انڈیا کی مشترکہ فلم میں ایک چینی یونیورسٹی کی پروفیسر کا کردار نبھائیں گی جب کہ جیکی چن ماہر آثار قدیمہ کے رول میں ہوں گے جو مگدھا کے علاقے میں تحقیق کررہا ہوتا ہے۔جیکی چن جو مارشل آرٹ کے ماہر ہیں، فلم میں ایسے اسٹنٹس کا مظاہرہ کریں گے جو اس سے پہلے انھوں نے کبھی کسی فلم میں نہیں دکھائے جب کہ کترینہ کیف جو ”ایک تھا ٹائیگر“ اور ”بینگ بینگ“ میں ایکشن سین کرچکی ہیں، پہلی مرتبہ کسی انٹرنیشنل ہیرو کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر کترینہ کیف کے میڈیا ایڈوائزر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کترینہ کیف سے فلم ”کنگ فو یوگا“ کے لیے رابطہ کیا گیا ہے تاہم انھوں نے ابھی کام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عامر خان کے جیکی چن کے ساتھ کام کرنے کی اطلاعات تھیں مگر انھوں نے وقت نہ ہونے کے باعث فلم کرنے کی حامی نہیں بھری جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف معروف ناول نگار چارلس ڈکنس کے ناول ”دی گریٹ ایکسپیکٹیشنز“ سے ماخوذ فلم ”فتور“ میں کام کر رہی ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…