بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کا پہلا ٹریلر 18 جون کو ریلیز ہوگا

datetime 16  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کا پہلا ٹریلر 18 جون کو ریلیز ہوگا جبکہ فلم اس سال عید پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔پاکستانی گلوکار عاطف اسلم پہلی مرتبہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے لیے ان کی فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ میں گانا گائیں گے۔بھارتی اخبار کے مطابق عاطف اسلم سلمان خان کی آنے والی فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ میں ایک رومانوی گانا گائیں گے جس کا ٹائٹل ‘تو چاہیے’ رکھا گیا ہے۔اس گانے کی موسیقی پریتم جبکہ کوریوگرافی احمد خان نے دی ہے۔عاطف اسلم کے ہندوستان میں بے شمار پرستار موجود ہیں اور انہوں نے بولی وڈ کے متعدد کامیاب اداکاروں کو اپنی آواز دی ہے البتہ عاطف نے سلمان خان کے لیے پہلی مرتبہ گانا گایا ہے۔فلم کے شریک پروڈٰوسر امر بتولا کا کہنا تھا کہ سلمان نے جب اس گانے کے بارے میں سنا تو انہوں نے عاطف اسلم کو منتخب کیا اور عاطف اسلم کی آواز میں یہ گانا نہایت خوبصورت لگ رہا ہے۔ یہ گانا پرانی دہلی میں شوٹ کیا گیا ہے جس میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور بھی موجود ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…