جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان

datetime 4  جولائی  2026 |

لاہور(این این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،

جبکہ دیگر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شہر نوکنڈی میں سب سے زیادہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ دالبندین، جیکب آباد اور دادو میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ سکھر میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور چلاس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور گلگت میں پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب عالمی سطح پر بھی شدید گرمی کی لہریں تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی کے نتیجے میں بیماریوں، اموات اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شدید گرمی کی لہریں مستقبل میں معمول بنتی جا رہی ہیں۔عالمی ادار صحت نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی حکمت عملی اختیار کریں، جبکہ ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی حدت میں اضافے کے باعث آئندہ برسوں میں شدید گرمی کے واقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…